Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | ڈاکٹر بلند اقبال
لال چونا
گجي نے سوکھے  چونے کے ڈلے پاني کے ڈرم ميں ڈالے اور پھر بالٹی بھر کر پاني ڈرم ميں انڈيل ديا، کچھ ہي دير ميں ڈرم سے دھواں اٹھنے لگا، گجي نے چونا چھاننے کا سوتي کپڑا ڈرم کے منہ پہ کس ديا اور ڈرم کو کھسکا کر مسجد کے صحن کي ديوار سے لگا ديا اور پھر نلکے کے پاس پڑي اينٹ پر بيٹھ کر وضو کرنے لگا، اسے پتا تھا کہ چونے کو بھيگنے کيلئے کچھ گھنٹۓ تو چاہئيے تبھي تو اس کا رنگ ديوار پر ڈسٹمبر کي طرح چڑھے گا، گجي اور چونے والوں کي طرح چلتا کام نہيں کرتا تھا، وہ ايک خانداني چونے والا تھا، برسوں سے اس کے باپ داد يہي کام کرتے تھے۔
وہ صرف دس سال کا تھا اور اس نے اپنے باپ کے ساتھ ملکر اردگرد کے محلے کي کئي منزلہ عمارتوں کے نام ايک ايک کرکے گناتا اور جب ہاتھوں کي انگلياں ختم ہوجاتي تو باضابطہ کاغذ پر فہرست بنانے لگتا، اس دوران وہ اکثر بھول جاتا کہ اسکے اور اسکے باپ کے کارنامے سنتے سنتے اس کي بيوي گہري نيند ميں چلي گئي تھي، گجي کو دکھ تھا کہ اس کي بيوي اسکے اکلوتے بيٹے سے چونے والا کام نہيں کراوانا چاہتي اور يہ برسوں پرانا خانداني پيشہ اب اسکے نام پر ہي ختم ہونے والا ہے۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu