Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | ڈاکٹر بلند اقبال
لال چونا
مگر جب سے اس کے يار جيرے کي موت ہوئي تھي، وہ خود بھي اپني بيوي کي طرح سوچنے لگا تھا، جيرے کا مرنے سے دو دن پہلے ہيتو بياہ ہوا تھا، بس قمسمت کي خرابي ، حاجي صاحب کي چوتھي منزل پر چونا کرتے ہوئے لکڑي کے پٹھے پر سے پائوں پھسلا اور اننا فاننا زمين پر ايسا گرا کہ اگلا سانس بھي نصيب نہيں ہوا، اس دن اس نے اپني بيوي کي بات مان لي اور اپنے بيٹے کو کام سے اٹھوا کر اسکول ميں داخل کروايا، اب وہ سارا دن اسکول ميں کتابيں پڑھتا اور شام ميں مسجد ميں سپارے پڑھنے جاتا، کل ہي تو مولوي صاحب نے کہلا بھيجا تھا کہ مسجد کي ديواروں کا چونا پپڑيا بن گي اہے، پہلے مسجد ميں دوبارہ جھاڑو لگتي تھي اور اب ہر دو گھنٹۓ کے بعد پوري مسجد صاف کرني پڑتي ہے، گجي خوش تھا کہ اللہ کے گھر کا يہ بابرکت کام بھي اس نے نصيب ميں تھا وہ تو يوں بھي يہ کام في سبيل اللہ ہي کرنا چاہتا تھا۔
اگلے دن فجر کي آذان سے پہلے ہي وہ لکڑي کے پھٹے، بانسے، سيڑھي، کچياں اور چونے کے خالي ڈبے اور بالٹياں لے کر مسجد پہنچ گيا سارا سامان صحن کي ديوار سے لگا کر کونے  ميں رکھے ہوئے چونے کے گاڑھے سفيد رنگ کو ديکھ کر مسکرانے لگا،اچانک اسے لگا جيسے اس کے پيچھے کوئي کھڑا ہے، پيچھے پلٹ کر ديکھا تو اس کا لاڈلا بيٹا سر پہ مسجدکي چٹائي والي توپي لگائے چونے کے ڈرم کو گھور رہا تھا، اس نے گجي کو مسکراکر ديکھا اور پھر سنت پڑھنے صحن سے مسجد کے اندر چلا گيا، گجي نے سوچا ابھي فجر کے بعد وہ پہلے موزن صاحب کے حجرے سے سفيدا شروع کرے گا، پھر ديواروں اور چھت کو پوار کرتا ہوا باہر صحن کي طرف آئےگا، اس کے بعد صحن کے اطراف کي ديواريں، وضو والي ٹنکي اور آس پاس کا حصہ آخر ميں گنبد، مينارے اور پھر باہر کي ديواريں،اچانک مولوي صاحب نے اسپيکر پر گلا کھنکارا اور آذان شروع کي۔۔۔۔۔۔مگر اس سے پہلے کے مولوي صاحب کي آواز آذان بنتي فضا بندوق کي گوليوں سے گونجنے لگي۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu