Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | ڈاکٹر بلند اقبال
لال چونا
گجي کو اچانک لگا جيسے مسجد ميں کسي نے مشين گن کا برسٹ چلا ديا، يکا يک مسجد ميں چيخوں کي آوازيں بھگدڑ، دھواں اور بارود کي بدبو پھيل گئي، لوگ مسجد ميں سے بھاگ کر صحن کي طرف آتے ہوئے لاشوں کي طرح گر رہے تھے، کسي کو نہيں معلوم گولياں کہاں سے آرہي تھي، ايک طوفان تھا، جو تھمنے کا نام نہيں ليتا تھا، گجي کي کچھ سمجھ ميں نہ آيا تو چونے کے ڈرم کے پيچھے اپنے دونوں کانوں کو گھٹنوں ميں دے کر کانپنے لگا، کچھ ہي دير بعد گوليوں کي آوازيں بند ہوگئيں تھوڑي دير ميں اسے لگا کہ جيسے موت کي سي خاموشي ہے اور پھر فضا چيخننے اور درد سے کراہنے والوں کي آوازوں سے گونجنے لگي، ڈرفتے ڈرتے گجي نے آنکھيں کھولي، سارا صحن زخميوں اور لاشوں سر بھرا پڑا تھا اسے ياد آيا کہ اس کا لاڈلہ بھي تو اندر نماز پڑھنے گيا تھا، ديوانہ وار صحن سے بھاگتا ہوا مسجد کے اندر داخل ہوا،  سامنے ہي اس کے بيٹے کي گوليوں سے چھلني لاش خون ميں رنگي دوسرے نمازيوں کے ساتھ پڑي تھي، مسجد کے ديواريں اور چھت خون سے رنگي ہوتي تھي، اس نے جھک کر اپنے بيٹے کے جسم کو ٹٹولا اور پھر بے اختيار اس کے منہ کو چومنے لگا، گجي نے اپنے اکلوتے بچے کي لاش کو سينے سے لگا اور دھاڑے مارتا ہوا مسجد کے صحن ميں آگيا اور پھر چيخ چيج کر آسمان کي طرف ديکھ کر رونے لگا جب اسے اور کچھ سمجھ ميں نہيں آيا تو بچے کي لاش کو فرش پہ ڈال کر روتا پيٹتا بھاگتا ہوا چونے کے ڈرم کے پاس آيا، اپنے دونوں خون سے لتھڑے ہاتھ چونے کے ڈرم ميں گھمانے لگا پھر کچي اٹھائي اور روتے ہوئے صحن کي باقي ديواروں کو لال رنگنے لگا۔
اگلا صفحہ (3) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 6 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu