Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين |  ڈاکڑ عطيہ رئيس
زنان خانہ
زنانہ خانہ لکھ کر ذوقي نے يہ ثابت کر ديا ہے کہ مرد اس معاشرے ميں عورت کا مقام محض زمين ہي ہے، ليکن اکيسويں صدي کي عورت بلکہ عورتوں نے خود کفيل ہو کر جينا سيکھ ليا ہے، مردوں سے بڑھتي ہوئي نفرت نے اپنے پير جمانے شروع کئے ہيں، صرف ميں اور ہم کے جذبے سر اٹھا رہے ہيں، يہ ايک ايسا رجحان بيدار ہو رہا ہے،جس کيلئے لپيٹے ميں گائوں اور قصبے کي عورتوں کا شمار بھي ہونے لگا شہر نے زنانہ خانہ کے اندر اور باہر دونوں حالتوں کو بيان کيا ہے، مرد سے نفرت کا جذبہ عورت کي حاکميت، حکم دينے اور حکم کو پورا ہوتے ديکھ کر سر شاري کا عالم نفسياتي کشمکش، ليکن ايک مکمل آزادي کي خوشي، زنانہ خانے کے ارد گرد چکراتي رہي ہے۔
يہ تين پيٹريوں کي عورتوں کا اجتماع ہے اور محض چار عورتوں پر مبني زنانہ خانہ ہے، جس ميں ايک بوڑھي عورت ايک ادھيڑ عورت اور دو جوان لڑکياں شامل ہيں، بوڑھي عورت کے لاشعور ميں مردوں سے نفرت بلکہ گھٹن بيٹھ گئي تھي، اور وہ اپني بيٹي کے اندر يہ نفرت گا ہے بگا ہے، صبح شام اٹھتے بيٹھتے انڈيلتي رہتيں، ليکن جوان بيٹي کے آگے ان کو ہتھيار ڈالنے پڑے۔
زنانہ خانے ميں بے شک کوئي مرف داخل نہيں ہوسکتا، مردوں کا ممنوعہ داخلہ چاروں عورتوں کي زندگي ميں يکسانيت پيدا کرچکا ہے يکسوئي اور يک طرف سے سب بيزار ہيں، ليکن اندر ہي اندر ايک خلش ہے جو سب کو کھائے جارہي ہے، مرد جو اس کي اہميت اور افاديت اور يہي ضرورت ان سب کے اندر ايک ابال پيدا کرتي ہے۔
زنانہ خانے ميں مرف کا داخل ہونا جمود کو توڑنا ماحول کے سکوت کو توڑنا ہوا، بے مہار جذبوں کو دوبارہ زندگي عطا کرتا ہے، مصنف نے بے حد کاميابي سے شعور اور لاشعور، نفسياتي اور جنسياتي الجھنوں کے مشکل مرحلے کو طے کر ليا ہے، انکا جملہ حاصل مطالعہ ہے اور کئي نفسياتي گروہوں کي عقد کشائي کر رہ ہے، گويا ذہن و دل کے کسي کونے کھدرے ميں مرد کي افاديت اور اس کا وجود عورت کے اندر زندہ ہے، يہاں مصنف نے کہاني کو شاندار کلائميسک ديا ہے، مرد  ميں کشمکش اور ايک مکمل آزادي کي خوشي زنانہ خانے کے اردگرد نماياں ہيں۔
زنانہ خانے ذوقي کا مکمل اور شاہکار افسانوں ميں شمار کيا جاسکتا ہے، جذبات، احساسات سے عاري چار عورتوں کي کہاني اور سب ايک دوسرے پر اعتماد کرنے والي، اس ميں عمر رسيدہ عورت بڑي بي دوسري بجو اور بڑي بي کي بيٹي اور ثريا اور افسانہ کي نواسياں، کل ملا کر چار نقوس، بڑي بي کے دماغ ميں بلکہ لاشعور ميں ايک ہي بات پلتي رہتي ہے، مردوں سے نفرت اور اس نفرت کے زہر کو وہ گا ہے بگا ہے صبح شام نجو کے اندر اتارتي رہتي ہيں، ان کي يہ کوشش کار گر نہيں ہوئي اور ايک دن جوان جہان بيٹي کے آگے ان کو ہتھيار ڈالنے پڑے۔
زنانہ خانے ميں مردوں کا داخلہ قطعي طور پر ممنوع قرار ديا گيا ہے، اس ممنوعہ داخلہ کو لے کر بظاہر عورت مطمئن ہے ليکن ان کي زندگي ميں ايک ٹھرائو اور ايک قسم کا جمود طاري بيکا ہے، اندر ہي اندر ايک خلش ايک کمي سب کو کھائے جارہي ہے، مرد کي مواہيمت اس کي
اگلا صفحہ (1) پچھلاصفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu