Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | مشرف عالم ذوقي
نقاد : ايک رسالہ ايک تحرير
نقاذ محض ايک رسالہ نہيں ، ادبي دھماکہ ہے، ايٹم بم ہے، سوال ہے، آپ کيوں لکھتے ہيں، کسي کيلئے لکھتے  ہيں، اگر آپ ايمانداري سے قلم کي خدمت انجام دے رہے ہيں تو آپ کي خواہش ہوگي کہ ايمانداري سے اس کا بھر پور صلہ بھي آپ کو ملے مگر افسوس اردو ادب ميں ايسا نہيں ہوتا، ايسا، اس لئے نہيں ہوتا کہ يہاں ضمير فروش اردو دوستوں کي قطار اس قدر لمبي ہے کہ اگر آپ ايماندار رہين اور کسي بڑے عہدے يا رتبہ پر نہيں تو آپ کنارے کردئيے جائيں گے، آپ کا پرسان حال کوئي نہ ہوگا،  اکادميوں سے لر کر اردو کے تمام حلقوں پر حميد اللہ بھٹوں کا قبضہ ہے، افسوس کہ ايک بھٹ بے نقاب ہوجاتا ہے، اور باقي چاہلوسوں کي بھيڑ کے ساتھ ہيرو کا تمغہ لگ اکر گھومتے رہتے ہيں۔۔۔۔۔۔
نقاد دراصل ايسے ہي شاطر، خطرناک اور ضمير فروشوں کي سچائي  سامنے لانے کيلئے نکالا گيا، ايک مضبوط قدم ہے رحمان شاہي، اختر واصف اور عالم خورشيد کي نگراني ميں نکلنے والے اس رسالہ سے اميد بندھي ہے کہ آئندہ آنے والے شماروں يہ رسالہ ادب کے خطرناک جوکروں سے دو ہاتھ کرنے ميں کامياب ہوگا، اولين شمارہ کے اداريہ رحمان شاہي سے اس کي ايک جھلک بھي مل جاتي ہے، ڈاکٹر خليق انجم کو چاہئيے کہ اپنے اوپر عائد کئے گئے الزام کي صفائي ديں کہ دو کروڑو روپے کہاں ڈوب گئے۔۔۔۔۔۔۔۔
نقاد ايک تحرير، ايک چيلنج ہے اور اس چيلن کا سامنا آج اردو کم و بيش ہر جينوئن اديب کو کو کرنے کي ضرورت ہے، ميں نے اپنے ناول پروفيسر ايس کي عجيب داستان وايا سونامي ميں سونامي کے بہانے اسي الميہ کو سامنے رکھا ہے، اور اب اپنے دوسرے ناول اردو ميں اردو مافيا کي دوسري قسط پيش کرنے جارہا ہوں۔
بہر کيف، نقاد آج کے دور ميں ايک ايسا رسالہ ہے جو اس وقت کي نہ صرف ايک اہم ضرورت ہے بلکہ آج اردو کا ہر اديب يہ چاہتا ہے کہ يہ نام نہاد چہرے بے نقاب ہوں تاکہ ادب کو سياست سے الگ رکھا جاسکے۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu