Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | مشرف عالم ذوقي
فريج ميں عورت
ميں سن رہے ہونا۔۔۔؟
کمرے ميں خوشبو پھيل چکي تھي۔۔۔ نفرتي قہقہ پھر گونجا۔۔۔
ديکھو s s s s s s آج ميں نے نيا سنگہار کيا ہے تمہارے لئے صرف لئے لئے،  عورت اٹھتے ہوئے آئينے کے سامنے کھڑکي ہوگئي، پور پور سے خوشبو کي لہريں پھوٹ رہي تھيں، آئينہ يقينا حيران تھا کہ کبھي اسکے شيشے وجود ميں اتنا ںير معمولي عکس بھي سما سکتي ہے۔
ڈرتے ہو۔
ڈرنا پڑتا ہے۔۔۔گھر۔۔۔۔۔پتا جي۔۔۔اور۔۔
ميں s s s۔۔۔آئينہ نشے ميں ڈوب گيا تھا۔
ميں s s s تمہيں ميري پرواہ نہيں پتھر ہو تم ميري طرف ديکھو۔۔۔۔اس سنگھار ويسا تھا۔۔۔۔جيسے سارا عالم ہنسي رو کے ہو بادشاہ تو ننگا ہے۔۔۔
کيا ديکھ رہے ہو۔۔۔
جسم سے چنگارياں پھوٹ رہي تھيں۔
تم نے کوئي غلط کام نہيں کيا نربھے سمجھ رہے ہونا۔۔۔۔ديکھو تم مظبوط ہوئے۔۔۔۔ اور يہ کمرہ پہلے سے زيادہ روشن ہوگيا، يقين کرو ميں صرف تمہارے لئے بني ہوں۔۔۔تمہارے لئے۔۔۔۔ميں لہر ہوں۔۔۔جھرنا ہوں۔۔۔۔سنگيت ہوں۔۔۔۔خوشبو ہوں۔۔۔۔اور سب سے زيادہ ميں تمہاري ہوں۔۔۔تمہاري ہوں۔۔۔۔نربھے۔۔۔۔s s s
پھر جيسے روشني کا جھمکا کہ ہوا۔۔۔
آواز ميں سنگيت پيدا ہوا آئو مجھ ميں سما جائوں s s s s s s
اور قارئين۔
ٹھيک اسي لمحے جو کچھ پيش آيا، نہيں جانے ديجئے ٹہرئيے يعني کو کچھ ہونے جارہا تھا، نہيں ٹہرئيے ميں اپنا تبصرہ اپنے پاس رکھنا چاہتا ہوں، مگر اسي لمحے اس جگمگاتے روشن کمرے ميں يکا يک بھگدڑ مچ گئي، يکا يک باہر دووازے پر دستک ہوئي، عورت پہلے محتير ہوئي، پھر سنگيت تھما، خوشبواڑي لہريں گم ہوئيں۔
دستک بڑھتي گئي۔
کمرہ يکا يک چيخ و پکار کرنے لگا عورت فريج ميں چلي گئي۔
دروازے پر اجے کے آدمي کھڑے تھے، لفافہ ميں نر بھے کے پيسے پڑے تھے۔۔۔۔
گن لو۔
گنے کي ضرور نہيں ہے۔
اور صاحب نے کہا ہےکل سے آنے کي ضرورت نہيں ہے۔
ٹھيک ہے۔۔۔۔نربھے نئے دروازہ بند کرنا چاہا۔
آگے والے مسٹنڈے آدمي نےدروازہ چھپک ليا۔۔۔۔۔
سنئيے دروازہ مت بند کيجئے
کيوں؟
مزدور ساتھ ميں ہيں۔۔۔۔صاحب نے فريج واپس منگوايا ہے۔
نر بھے حيرت زرہ کھڑے تھے۔
مزدور فريج اتانے اور لے جانے کي تيارياں کر رہے ہيں۔
اگلا صفحہ (12) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu