Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children


  اردوادب | آپ کے مضامين | مشرف عالم ذوقي
لينڈ اسکيپ کے گھوڑے
دوست ابھي سب سے بري خبر لکھي جاني باقي ہے، ليکن خبر آہستہ آہستہ لکھي جائے گي، اور ممکن ہے ممکن ہے، اس کے لکھے جانے کا سلسہ شروع ہو چکا ہو۔
حيسن پھر اپني کرسي پر واپس آکر بيٹھ گيا ہے۔
کيا يہ خبر تم سے جڑي ہے؟ ہنسنا چاہتا ہوں، حسين کو چھيڑ نے کا منشا ہے، مگر حيسن کے اندرکا آدمي دکھ گيا ہے، سب سے بري خبر۔۔۔۔سب سے بري خبر کا تعلق محبت سےہوگا دوست سب سے بري خبر ہوگي کہ محبت کرنے والے نہيں رہيں گے سب سے بري خبر کا تعلق محبت سے ہوگا، دوست، سب سے بري خبر ہوگي کہ محبت کرنے والے نہيں رہيں گے، سب سے بري خبر ہوگي کہ محبت پر کچھ بھي تحرير نہيں کيا جائے گا، سب سےبري خبر ہوگي۔۔۔۔
حيسن بہک رہا ہے۔
ميں اپنے دل ک سجھاتا ہوں، حسين جيسے بہت دکھ ديکھے ہيں۔۔۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ سارے پينے والے ہي حسين ہوتے ہيں، پي کر خود پر قابو نہيں رکھنے والے۔۔۔اپنے آپ کو بھول جانے والے، پھر اندر کا فريڑيشن مزے لے لے کر آپ کو ايک بيوقوف قسم کے جوکر ميں بدل ديتا ہے۔۔۔۔يعني جيسے آپ آئينہ کے سامنے کھڑے ہوں اور اپنے عکس کو ديکھ کر عجيب عجيب حرکتيں کر رہے ہوں، فرق اتنا ہے کہ پينے کے بعد آپ اپني عيب عجيب حرکتوں کيلئےتو بچ جاتے ہيں ليکن اپنے آپ کو ديکھ پاتے، پھر بے سر پير کي کہانياں اور فلسفے شروع ہوجاتے ہيں اور شراب کا نشہ ہرن ہونے تک، فلسفے بھي شيمپن کےجھاگ کي طرح بہہ جاتے ہيں۔
ليکن سب سے بري خبر
مجھے اس خبر نےچونکايا تھا تو کيا اس آدمي نے اس پچاس باون سالہ جذباتي خبطي آدمي نے محبت کا روگ بھي لگايا ہوگا۔۔۔ نہيں مجھے يقين نہيں آرہا تھا، اس پچاس باون سالہ آدمي نے۔۔۔ ايک انتہائي تجربہ کار، حساس اور جذباتي آدمي نے ۔۔۔۔ سوچنے کے آخري لمحے ميں ميں نے  حسين سے اپنے دل کي بات پوچھ لي تھي۔
آپ کي سب سے حيسن پينٹنگ کون سي ہے۔
جو ميں نے اب تک نہيں بتائي۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 6 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu