Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين |  نادر سرگروہ
احساس
قمرو پھر آواز لگاتا جھونپري ميں داخل ہوا اس بارہ وہ اکيلا نہيں تھا، پڑوس کا ٹونا دوسرے بچے بھي ساتھ تھے، ٹونے نے عيد سے پہلے ہي نئے کپڑے پہن رکھے تھے، اس کي ماں جہاں کام کرتي تھي اس گھر سےملے تھے، شرماتے ہوئے ٹونے کو قمرو بازو سے پکڑ کر اپني ماں کے سامنے لے آيا اور اس کے کپڑوں کي خوبياں بيان کرنا شروع کرديں، قميض تھوڑي سي تنگ تھي، ٹونے نے اسے ايک ہاتھ سے نيچے کھينچ رکھا تھا اور ايک ہاتھ سے اپنے ٹوٹے ہوئے دانتوں والي ہنسي کو چھپا رہا تھا، ليکن اس کي آنکھوں کے دو پيالوں سے نئے کپڑوں والي ہنس چھلک چھلک رہي تھي، قمرو نے پھر ايک آواز لگائي، اس نے اور لوگوں کو بھي ٹونا کے کپڑے دکھانے تھے، وہ ٹونا کو کھينچتا ہوا باہر لے گيا، دوسرے آدھ ننگے اور کچھ پھٹے کپڑوں ميں ڈھکے بچے بھي اس کے پيچھے پيچھے ہولئيے۔
قمرو جھونپڑي سے نکل گيا اپنے پيچھے ايک تاثر ضرور چھوڑ گيا جس سے وہ خود ناواقف تھا، قمروہ بچہ تھا ليئکن اس ميں کتني سمجھ تھي، اسے اپنے حالات اور وسائل کا بخوبي اندازہ تھا،  ٹونا کے نئے لباس ميں وہ اپني خوشي محسوس کر رہا تھا، اس کے دل ميں بالکل اسي طرح کے لباس کے حصول کي کوئي خواہش نہيں تھي۔
کل ۔۔۔۔۔قمرو کي ماں نے پوٹھتے ہي قطار ميں کھڑے ہونا تھا، بڑي مسجد کے منتظمين عيد کي نماز کے بعد لوگوں ميں رقم تقسيم کرنے والے تھے۔۔۔۔اس نے ايک بار پھر خاموشي کو توڑا ايک سرد آہ بھري جيسے کسي سے شکايت کر رہي ہو کہ يہ لوگ زکوتھ صرف رمضان ميں ہي کيوں نکالتے ہيں؟ کاش ايسا ہو کہ ہر صاحب حيثيت ہر سال زکوتھ نکالے اور مختلف لوگ اسے مختلف اوقات ميں تقسيم کريں تو شايد ہي کوئي ضرورت مند باقي رہے، اس نے گردن کو ہکلي سي جنبش دي جيسے کہہ رہي ہو يہ نا ممکن ہے لوگوں کو صرف اجر کي فکر رہتي ہے، ليکن وہ يہ بات بھول جاتے ہيں۔
اگلا صفحہ (2) پچھلاصفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu