Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين |  نادر سرگروہ
ميرا سورج اور بدلتے حالات
مجھے ياد نہيں کہ ميں نے سورج کو پہلي بار کب ديا تھا۔ ليکن اتنا ياد ہے کہ وہ ہماري عمارت کے پيچھے سے آتا اور سامنے والي عمارت کے پيچھے کہيں گم ہو جاتا تھا۔
اسکول ميں مجھےسورج کي ہجے سيکھنے ميں کافي وقت لگا۔الف سے اونٹ ب سے بس، پ سے پتنگ، ت سے تتلي، ٹ سے ٹٹو، ان سب سے ہوتا ہوا ميں سورج تک پہنچا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔جي ہاں، س سے سورج۔
ہفتے ميں ايک دن وہ پاني ميں ڈوبا کرتا تھا، جب ميرے ابو تھے اتوار کے دن سمندر کے کنارے لے جاتے تھے، وہ منظر ہميشہ ميري توجہ کا مرکز ہوتا تھا۔ کہ جب سورج اپنے چہرے پر ايک الگ رنگ لاتا تھا اور پو۔۔۔۔۔۔۔رے سمندر پر ايک لم۔۔۔۔۔بي سے سنہري چادر تان ديتا تھا، يہاں سے ۔۔۔۔۔وہاں تک ۔۔۔۔۔۔ابو کہتے تھے کہ سمندر اپنے وسط ميں بڑا ہي خاموش ہوتا ہے اور کنارے پر۔۔۔۔کنارے پر بس ايسے ہي شور مچاتا ہے۔
دور کہيں سمندر کے دوسرے سرے پر ڈوبتے ڈوبتے وہ اپني سنہري چادر واپس کھينچ ليتا تھا، ليکن ميري سمجھ ميں يہ بات نہيں آتي تھي کہ سورج پاني ميں ہي کيوں ڈوبتا ہے۔
ميں نے شايد ہي کبھي سورج کو اگتے ديکھا ہو، آسمان سے باتيں کرتي اونچي اونچي عمارتيں ہميشہ دونوں کے درميان حاتل ہوتي تھيں۔
وہ۔۔۔۔يعني سورج۔۔۔۔اپني بارہ گھنٹوں کي ڈيوٹی ميں صرف ايک بار عين دوپہر کے وقت ہماري گلي کے بالکل اوپر آکر مسکرايا کرتا تھا،  وہ گلي ہمارے لئيے کرکٹ کے ميدان سے کم نہ تھي، ايک ديوار پر ہم نے تين لکيريں کھينچ رکھي تھيں بغير کسي تناسب کي ليکن بالکل عمودي، جس کے پيچھے کسي وکٹ کيپر کي ضرورت نہ تھي، اطراف کے گھروں کے ٹوٹے ہوئے شيشے ہمارے شجاعت اور جارحانہ بلے باري کا منہ بولتا ثبوت تھے، ليکن ان ٹوٹتے ہوئے شيشوں کي اپني آواز کے بعد دوسري طرف سے اٹھنے والي قہر بھري آواز ہميں ميدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر ديتي تھي۔
مجھے ہميشہ اس بات کا ملال رہا کہ سورج نے ہميں کبھي کرکٹ کھيلتے نہيں ديکھا، کيوں کہ وہ عين دوپہر کے وقت ہماري گلي کے اوپر آکر مسکرايا کرتا تھا اور يہ وہ وقت ہوا کرتا تھا کہ جب تمام کھلاڑيوں کے جبر اپنے اپنے گھروں کے سائے ميں جکڑ کر رکھا جاتا تھا۔
دن گزرے اور اسي طرح راتيں بھي، اسي سورج کے نيچے ميں کچھ اور بڑا ہوا، ہماري عمارت کے اطراف مزيد نئي عمارتوں نے سر ابھارا، ايک سے ايک اونچي، اونچي عمارتيں بننے لگيں تاکہ زيادہ سے زيادہ انساني سر ان ميں سما سکيں، ہمارا کرکٹ کا ميدان اب ميدا نہ رہا، لکين سورج اب بھي وہاں آتا کرتا ہے عين دوپہر کے وقت اپني اسي گرما گرم مسکراہٹ کے ساتھ، ہم لوگوں نے وہ علاقہ چھوڑ ديا اور ايک بڑے مکان ميں منتقل ہو گئے، اس شہر سے دور جہاں زندگي وقت کے ساتھ ساتھ دوڑنے لگتي تھي اور ہر انسان اپني رفتار وقت سے بھي زيادہ تيز کرنے ميں لگا ہوا تھا، جيسے انسان نہ ہو کوئي مشين ہو۔
ہم نے وہ شہر چھوڑ ديا جس نے اپنے دن اور اپني راتوں کے بيچ کا فرق کھوديا، اب ہمارے نئے گھر کے اطراف کافي کھلي جگہ ہے، يہاں سے۔۔۔۔وہاں تک
اگلا صفحہ (1) پچھلاصفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu