Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | نعمان اخلاق
آپ بيتي
دنيا ميں ايک الگ اور نمايا مقام حاصل کرے اسے لئے رخصت ہونے کے بعد بھي وہ پاکستان کے حالات سے پوري طرح سے آگاہ تھا، ليکن اسے اس بات کا افسوس تھا کہ ملک کے حالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جارہے تھے، گيار ماہ کے بعد ايک مرتبہ پھر اگست کا مہينہ آگيا تھا، جس ماہ میں ملک نے آزادي حاصل کي تھي، مگر آدھي صدي سے زيادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بھي ملک کے مسائل پر کسي کي توجہ نہ تھي، ديہات تو دور کي بات، شہروں ميں بھي لوگوں کا معيار زندگي بہتر نہ ہوسکا تھا، کوئي سياست دان عوام سے Sincere نہ تھا، وہ اکثر سوچا کرتا تھا، کہ جو لوگ اپني پارٹي سے وفا نہيں کرسکتے وہ ملک ار عوام سے  Sincere ہوسکتے ہيں، اس پر ستم يہ کہ اس قدر مسائل پيدا کرنے کے بعد يہ ظالم لوگ اس قسم کے بيان ديتے ہيں کہ کسي قسم کي منفي سرگرمياں اور دھمکيان ہيمں قوم کي خدمت سے نہيں روک سکتيں، اپني روداد بيان کرنے کے بعد کيپٹن صفدر خاموش ہوگيا اور کيس گہري سوچ ميں کھوگيا، حاضرين ميں اکثر لوگ کيپٹن سے متاثر نظر آنے لگے ، مگر بعض لوگ جو انتہائي سادہ تھے، اس کے دکھ کو سمجھنے سے قاصر تھے، نہي ميں سے ايم موہتے خان کا فرزندان جمند جيون خان تھا، جو رانو کے عشق ميں مجنوں بن گيا تھا اور ہر بات کسي نہ کسي بہانے محفل ميں رانوں کا ذکر لے آتا تھا، اسے ملک کے حالات سے کوئي سروکار نہ تھا، وہ ہر وقت خدا تعالي سے شکوہ کرتا نظر آتا تھا کہ اللہ نے اس کے ساتھ نا انصافي کي ہے اور عين اس وقت جب رانو سے اس کي شادي طے پاگئي تھي، جس سے اس کے تمام خواب ٹوٹ گئے تھے اور رانو دلہن بننے سے پہلے ہي بيوہ ہوگئي تھي، اس وقت بھي وہ محفل ميں بيٹھا رانو کے خيالوں ميں گم تھا، کہ علاقے کي مسجد سے اذان کي صدا آنے لگي، کچھ دير بعد جب تمام ناظرين نے پير صاحب کي امامت ميں نماز ادا کرنے کے بعد ابھي اپني مغفرت کيلئے ہاتھ اٹھائے ہي تھے کہ گورکھن، کنڈال کندھے پر اٹھائےہوئئے چند نوجوانوں کے ساتھ احاطے ميں داخل ہوا،  انہوں نے آپس ميں کچھ سر گوشياں کرنے کے بعد زمين کا ٹکڑا منتخب کيا اور گورکھن رات کو ہونے والي مرگ کيلئے قبر کھودنے لگا۔
اگلا صفحہ (3) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu