Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | قيصر رفيق
وہ سحر
رہا جب ہر چيز سورجنے سونے کا پاني مل ديا تو ميں واپسجھونپڑے ميں آگيا اور پھر بکرياں لے کر پہاڑوں پر نکل گيا، اگلي صبح جب ميں آيا تو وہ جھيل پر انتظار کرتي نظر آئي مجھے کل والي اس کي بات يادآگئي ميں اس کے قريب چلا گيا، آج تو انتظار نہيں نا کيا نا، وہ ہنسنے لگي، آئو اس پتھر پر بيٹھ کر باتيں کرتيں ہيں، مجھے اس کي بات سن کر حيرت ہوئي کبھي کسي کے منہ اس طرح سے سنا نہيں تھا ميں اس کے ساتھ پتھر پر بيٹھ گيا ہم کافي دير باتيں کرتے رہے اگلي صبح ميں جھيل پر آيا تو سحر پہلےہي سے ميرا انتظار کرہي تھي، پہاڑوں ميں کھوئي ہوئي اس منظر کا حصہ لگي تھي پہلے دن ہي ميں نےاسے کہہ ديا سحر مجھے جھوٹ سے بہت نفرت ہے کبھي نہ تم سے جھوٹ کہوں گا نہ تم  جھوٹ بولنا چاہے مجھے کتنا ہي کڑوا لگے، ايک دو ملاقاتوں ميں ہم بہت بے تلکف ہوگئے جيسے مدتوں سے ايک دوسرے کو جانتے ہوں ايک دن ميں نے کہا سحر مجھ سے دوستي کروگي، وہ بولي نہيں احمد جس ماحول ميں ہم رہتے ہيں وہاں اس طرح کے تعلق کي گنجائش نہيں اس کي اس بات نے مجھے پاگل کر ديا جيسے سارے جہاں وہ ہي اک سچي ہے اس کے بعد ميں نے اس کے بارے ميں کبھي بھي کسي قسم کا شک نہيں کيا، دن گزرتے رہے ہم ايک دوسرے کے قريب آتے رہے، ايک دن ميں نے باتوں باتوں ميں اس سےکہا سحر ميں تم پر کتنا اعتماد کروں وہ بولي۔۔۔۔احمد جتنا جي ميں آئے کرو تم کو مايوسي نہيں ہوگي، جانے کيا جادو تھا اس ميں کہ مجھ پر وہ چھاسي گئي، ہم گھنٹوں پتھر پر بيٹھ کر باتيں کرتے  درختوں پر ايک دوسرے کا نام لکھتے اور احساس بھي نہ ہوا کہ وقت کتنا گزرگيا اس کي چوڑيوں کي چھن چھن مجھے نيند سے اٹھا ديتي۔
      اس کا خيال تھا کہ اس کا قبيلہ ہميں کبھي بھي ايک نہ ہونے دے گا، شايداس ہي لئے مجھ سے کہتي  احمد حقيقيت کے دونوں رخ نظر ميں رکھنا۔۔۔سحر پروانے کو بھلا جل مرنے کا کيا خوف؟ مجھے بس يہ يقين دے دو کہ تم ميري ہو اور مجھے کچھ نہيں چاہئيے، زندگي اک جوا ہے، کسي بھي وقت کسي سے بھي مات ہوسکتي ہے، ہے تو پھر کيوں نہ تمہارے لئيے سب دائو پر لگادوں، اس ميں جانے کيوں بہت اپنائيت ہوتي تھي ميں اس کا کان پکڑ کر کہتا
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 8 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu