Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | قيصر رفيق
وہ سحر
بولو کيوں مجھے تڑپاتي ہوں کيوں ميرا چين چھين ليا تو وہ ہنس ديتي ايسے لگتا جيسے ساري دنيا رک جاتي اور ميں سوچتا کہيں يہ موسم نہ ہو کہيں يہ ساون تھم نہ جائے رات کو ميرے ساتھ ميري نيند بھي اس کا انتظار کرنے لگي اور چاند بھي چاند تو ميرا ازل سے ساتھي تھا، جب چاندني رات کو ہر طرف سنساني ہوتي تو نہ مجھے تہنائي کا احساس ہوتا اور نہ چاند کو محبت کسي پر آنکھيں بند کرکے اندھا اعتماد ہے محبوب کا خيال جب آپ کا سايہ بن جائے تو سمجھو تم مخلص ہو، ايک دن ميں نے اس سے پوچھا محبت کي انتہا کيا ہے تو اس نے کہا جو ابتدا ہے آپ مان رہے کہ آپ کي محبت سچي ہے يہ ہي ابتدا ہے اور يہ ہي انتہا جانے کيوں اس کي کوي بات بري نہ لگتي ہر بات پر پيار آتا ميں اس سے کہتا روح اور جسم کا ملن محبت ہے کيا؟ وہ کہتي ملن محبت کي شرط تو نہيں محبت ميں تو ويسے بھي کوئي شرط نہيں لگتي ميں پوچھتا تو پھر محبت و دوري کا نام ہے تو وہ کہتي نہيں محبت کا محوو دوري ہے، ہم پتھر پر بيٹھ کر اپنے گھر کے بارے ميں منصوبے بناتے رہے، ميں پہاڑ کي ڈھلوان پر کہتا اور دہکتي کہ سمندر کے کنارے پر ہونا چاہئيے، شايد ہي وہ واحد بات تھي، جو مجھ ميں اور اس ميں جدا تھي۔
مجھے ايک ماہ کيلئے شہر جانا تھا ابا کو کچھ کام تھا اور کچھ عزيزوں سے بھي معاملات تھے ان دنوں اس کي قدر کھل کر سامنے آگئي ہر وقت کيلئے آپس آتا رہا اور پھر چلا جاتا آخري دن جب ميں آيا تو وہ کھوئي کھوئي سي تھي ميں جو اتني دور سے اس کي خاطر آتا تھا، مجھے اچھا نہ لگا اس ہي لئيے ميں نےجاتے ہوئے سوچا کہ اب اس ہي وقت واپس آنا ہے جب ايک ماہ پورا ہوگيا تاکہ اس کو بھي ميري قدر ہوسکے دو ہفتے ٹہر ٹہر کے مڑ مڑ کر مگر گزر ہي گئے اور ميں واپس آگيا۔
صبح جب اس سے بات ہوئي تو نے اس نے دھماکہ سا کرديا کہنے لگي ہفتہ ہوگيا ہے، اس کي نسبت ہوگئي ہے اس کے چچا کے بيٹے کے ساتھ، ميں گھنٹوں اس کي باتوں کو رکھتا تھا، ايسا لگتا تھا جيسےکسي نے روح کو کھولتے لادے ميں رکھ ديا ہے، ميں نے اس طرح سے کبھي نہيں سوچا تھا اس طرح لگا جيسے کسي نے گہرے سمندر
اگلا صفحہ (3) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu