Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | صائمہ ممتاز
داغ
تھے، امي يہ ساحرہ ہيں اور ساحرہ جي يہ ميي امي جاني ہيں، اس نے ساحرہ جي کہتے ہوئے اس کي آنکھوں ميں جھانکا ايک لمحے کو ساحرہ کا دل تيزي دے دھڑکا اس نے سنبھلتے ہوئے ادب سے سلام کيا انہوں نے شفقت بھرا ہاتھ اس کے سر پر رکھ ديا اور دعا دي، کافي تھک گئي ہوگي آرام کر لو، انہوں نے ملازمہ کو آواز دے کر کہا تو وہ نہايت ادب سے ايک کمرے ميں لے گئي، کمرہ بہت خوبصورت اور قيمتي سامان سے آراستہ تھا اس نے ايک لمبي سانس کھينچي اور فراز کے بارے ميں سوچنے لگي آخر يہ شخص اتنا پيچيدہ اور معمہ کيوں بنتا جارہا ہے، اگر يہ واقعي اتني حيثيت والا تھا تو پھر اسے ہماي دکان پر ملازمت کي کيا ضرورت تھي وہ بيڈ کے کنارے ٹک گئي اور مسلسل اسي کے بارے میں سوچنے لگي، دروازے پر ہلکي سي دستک ہوئي تو وہ خيالات کي دنيا سے واپس آئي دروازہ آہستہ سے کھلا اور فراز اندر داخل ہوا تو کچھ توقف کے بعد فراز نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا ساحرہ جي آپ سوچ رہي ہونگي کہ يہ سب کيا ہے ميں جانتا ہوں کہ آپ مجھ سے بہت سے سوالات کرنا چاہتي ہيں، پھر اس نے خود ہي اپنے بارے ميں بتاتے ہوئے کہنے لگا، دراصل ميرے والد حشمت علي اس گائوں کے چودھري تھے اور ميں ان کي اکلوتي اولاد ہوں اور تعليم حاصل کرنے کي غرض سے آپ کے شہر گيا ہوا تھا، ميں آپ کے کالج کے ساتھ والے بوائز  کالج ميں پڑھ رہا تھا، جب ميں نے پہلي بار آپکو ديکھا آپ کے چہرے کي پاکيزگي سادگي اور معصوميت نے دل پر ايسا اثر کيا کہ ميں نے فيصلہ کرليا کہ شادي کروں گا تو صرف آپ سے، پھر مجھے پتہ چلا کہ آپ کي شادي ہوگئي ہے، تو ميں گائوں واپس آگيا۔۔۔مجھے خبر ملي کہ آپ کے شوہر کا ايکسڈينٹ ہوگيا ہے، اور وہ انتقال کر گئے ہيں، تو ميں سب چھوڑ کر شہر پہنچ گيا وہان آپ تک پہنچنے کا کوئي راستہ نہ پاکر ميں نے آپ کي دکان ميں ملازمت کرلي اور اپنے آپ کو مجبور اور بے روزگار ثابت کيا اس طرح مجھے يہ فائدہ تھا کہ ميں کسي نہ کسي طرح آپ کو ديکھ ليا کرتا تھا، اس نے کچھ توقف کيا اور ساحرہ کي طرف ديکھا تو حيراني تجسس کے ملے جلے اثرات لئے بيٹھي تھي ميں نے ہر ممکن کوشش کي تھي کہ ميري اس حرکت کا کسي کو احساس نہ ہو کيونکہ آپ کي عزت مجھے اپني جان سے بھي پياري تھي ليکن شايدکہيں مجھ سے ہي کوئي کوتاہي ہوئي جو آپ کو يہ دن ديکھنا پڑا ليکن اگر آپ برا نہ مانيں تو ميرے ليئے يہ دن زنسگي کا حاصل ہے ميں نے ساري عمر ميں جس کو چاہا جسے پوجا اسے آج پاليا اگر آپ راضي ہو ساحرہ جي تو ميں آپ سے شادي کرنا چاہتا ہوں ميں جانتا ہوں آپ نے بہت دکھ ديکھے ہيں، ليکن ميرا يہ وعدہ ہے کہ آپ کو کبھي کسي شکايت کا موقع نہيں دوں گا اور آپ اپنے تمام دکھوں کو بھول جائيں، ساحرہ کو اپني سماعت پر يقين نہيں آرہا تھا وہ عجيب دوراہے پر کھڑي تھي، وہ فيصلہ نہيں کرپارہي تھي، کہ اپنے آپ کو خوش قسمت کہے يا بد قسمت، وہ گھر جہاں وہ ساري زندگي رہي وہاں پر وہ اپنے ماتھے سے بدنامي کا داغ کبھي نہ مٹاسکي، آج بھي صبح کي روشني اس گھر ميں اس کي بدنامي کي سياہي لے کر اترے گي۔
بہن کي خاطر جو قرباني اس نے منے کي شکل ميں دي تھي شايد اسي کا صلہ تھا کہ فراز کي شکل ميں اسے ايک اچھا جيون ساتھي مل گيا تھا۔
اگلا صفحہ (7) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 6 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu