Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | صائمہ ممتاز
پچھتاوا
ميري نند کے وليمے سے واپسي پر جس گاڑي ميں ميں اور لياقت سوار تھے، اس کا ايکسڈينٹ ہوگيا مجھے تو چند دن بعد ہوش آگيا ليکن وہ۔۔۔۔۔وہ ہميشہ کيلئے مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔
آنسو بے اختيار اس کے گالوں پر ٹرھک گئے، عاليہ نے آگے بڑھ کر اسے گلے لگايا، تم اچھي طرح رولو، دل کا بوجھ ہلکا ہوجائےگا، اس کا بس نہيں چل رہا تھا کہ ردا کہ سارے آنسو اپني ہتھيلوں پر سميٹ لے، يہ ردا کي وہ سہيلي تھي جو ہر خوشي اور غم ميں اس کے ساتھ ساتھ رہتي تھي اور پھر بياہ کر مسقط چلي گئي زندگي کے مشکل ترين مراحل ميں ردا اکيلي رہ گئي، ميں نے پھر سروس شروع کرلي اور خود ہي بچوں کي پرورش کرنےکا فيصلے کيا ليکن احسن نے پھر ميرے قدموں کو ڈگمگايا وہ اکثر مجھے ميرے آفس سے پک کرنے آجاتا ميري غير موجودگي ميں بچوں سے ملنے گھر چلاجاتا اور انھيں گھمانے لے جاتا ميں منع کرتي رہتي ليکن ميري ہر سخت بات پت بھي صرف مسکرا ديتا، آہستہ آہستہ اس نے امي کو بھي قائل کرليا اور امي نے پھر سے دلائل اور حقائق کا آئينہ دکھا کر مجھے احسن کي دلہن بننے پر مجبور کرديا، يہ ٹھيک ہے کہ احسن مجھے پسند کرتا ہے، ليکن لياقت کي صورت نے مجھے صدمہ پہنچايا تھا، ميں اپنے آپ کو ان کا مجرم سمجھتي تھي، ميں اپنئ آپ کو سيٹ نہيں کر پارہي تھي، شادي کے بعد احسن کا رويہ بہت اچھا رہا ليکن پھر بھي ميں نے سروس نہيں چھوڑي ميں اپنے بچوں کو کسي قسم کي محرومي کا احساس نہيں ہونے دينا چاہتي تھي، پھر دانش پيدا ہوا زندگي اپني ڈگر پر رواں دواں تھي کہ ايک دن جب ميں آفس سے واپس آرہي تھي، کہ اچانک ميري نظر آئس کريم پارلر پر کھڑے  احسن پر پڑي اور اس کے ساتھ ايک عورت ايک چار سالہ بچہ تھا، ميں نے وہاں پر اسے نہيں بلايا، رات کو جب ميں نے احسن سے بازپرس کي تو اسنے مجھے کچھ بھي چھپائے بغير صاف صاف بتاديا کہ اس کي بيوي اور بچہ تھا، مجھے اس سے اس قدر بے مروتي کي بالکل اميد نہيں تھي، ميں نے حيرانگي کے عالم ميں پوچھا، تم تو مجھے سے محبت کرتے تھے، محبت؟ہونہہ؟اس نے نفرت سے کہا تم جانتي ہو محبت کيا ہوتي ہے۔
اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 3 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu