Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | صائمہ ممتاز
وفا
ہميں تو بيوافائي کا زمانے نے نام دے ديا
اے وفا کي ديوي ذرا بتلا تجھے کيا ہوا ہے
کون کہتا ہے کہ مرد بيوفا ہوتے ہيں وہ خود تو چٹان کي طرح مظبوط ہوتے ہيں ليکن انھيں چٹانوں کے سينوں سے دودھ کے چشمے بہہ نکلتے ہيں وفا کے نام پر زندگي جيسي انمول چيز ان کيلئے بے دقعت ہوکر رہ جاتي ہے، عورت جيسے وفا کي ديوي کہا جاتا ہے کبھي کبھي اس سے بھي بے وفائي ہوجاتي ہے، اس طرح ضروري نہيں کہ تمام مرد ايک جيسےہي ہو، ايک ايسے مرد کي کہاني جس نے تمام مردوں پر لگے اس الزام کو دھو ڈالا۔۔۔۔۔
واصف نے اسے پہلي بار اس کي بڑي بہن کي شادي پر ديکھا تھا وہ شوخ چنچل اور خوبصورت سي لڑکي اسے پہلي نظر ميں متاثر کر گئي اس کے دوست حيران تھے کہ وہ شخص جو محبت کو بچوں کا کھيل کہہ کر اس کا مذاق اڑيا کرتا تھا، خود اس ہي کھيل کا کھلاڑي بن بيٹھا ہے، وہ اپنے ماموں کي بارات کےساتھ آيا تھا اور يہ مماني کي چھوٹي بہن ثريا تھي، جس کو ديکھنے کے بعد وہ اپنے تمام فلسفے بھول گيا، ياد تھا تو صرف اتنا ياد تھا کہ ثريا کہ مسکراتا چہرہ، کس قدر زندگي سے بھر پور تھا، وہ لڑکي اور اسي طرح کے لوگ ہميشہ سے اسے متاثر کرتے جاتے تھے، اسکے خيال ميں زندگي تو ہے ہي پيار کرنے والي چيز۔۔۔۔دودھ پلائ کي رسم ميں وہ سب سے آگے تھي، اور بڑھ چڑھ کر دولہا والوں کا مقابلہ کر رہي تھي، واصف آج خلاف توقع خاموش کيو ں ہے؟ اس کے دوستوں ميں سے کسي نے تشويش ظاہر کي تھي، ليکن اس سے تو يہ تک ياد نہ تھا کہ وہ يہاں کيوں آيا ہے، شادي کے ہنگاموں کے برعکس وہ بڑا پرسکون بغور ثريا کا جائزہ لے رہا تھا، جبھي اچانک ثريا کو بھي تعقب کرتي آنکھوں کا احساس ہوا لمحے بھر ميں کہ وہ کچھ اپ سيٹ سي ہوگئي اور پھر اس کا دل بھي کچھ کرنے کو نہ چاہا، بہن کي رخصتي کے وقت اس کا اداس اور ويران حسن واصف کے دل پر جيسے نقش کرگيا۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu