آج کے زمانے ميں ايسي قوم دنيا کي بھلائي اور انسانيت ميں کيا حصہ
لے گي جو عورتوں کي عزت کو لوٹنے ميں فخر محسوس کرتي ہو؟ جو ماں، بہن اور بيوي کو
روٹي کمانے کا ذرعيہ سمجھتي ہوں، يہ تو کوئي مردانگي نہيں، عورت بھي اللہ کي تخليق
ہے، ہو کوئي گائے يا زمين کا ٹکڑا نہيں ہے، جس نے تم کو جنا تم اسکو بازار ميں
نيلام کرتے ہو۔
جس نے تم کو بھلائي کہا تم سے لاڈ کيا اس بہن کو بيچ ديتے ہو تم اپني اولاد اپني ہي
بيٹي کو خان اور ملک کے پاس چھوڑ آتے ہو اور بيٹيوں سے باپ کہنے کا حق چھين ليتےہو۔
يہ نہيں جانتے کہ کتنے مرد اس کي بے حرمتي کريں گے اور اسکي عزت لوٹيں گے، اور تم
اپنے آپ کو پختون کہتے ہو؟ تم کو تو شرم سے چلو بھر پاني ميں ڈوب کر مرجانا چاہئيے،
ليکن تم تو شرم سے نا آشنا ہو۔۔۔۔تم حيوان سے بدتر ہو۔۔۔ |