Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | سيد تفسير احمد
مدو جزر
سمندر مجھ پر غصہ تھا، اس آواز ميں گرج تھي اور گرج سے ميرے کان بہرے ہورہے تھے، ميں سوچا کيا اس شور ميں دوسري آوزيں کھوگئي ہيں؟ ہوا سے ريت کي اڑنے کي آواز اور ہوا کي گھاس سے سرگوشياں، کيا ميں ان آوازون کو بھي پہچان سکتا ہوں؟
کبھي غم، کبھي خوش، کيوں؟ ايک انسان خود کو تلاش ميں نکلتا ہے اور غم اور خوشي کا حل دريافت کرليتا ہے۔
زندگي ميں بعض دفعہ اايسے بھي مواقع آتے ہيں کہ انسان پر ياسيت طاري ہوجاتي ہے اور وہ نہ ياسيت کو سمجھ پاتا ہے اور نہ ہي اس کاظہار کرسکتا ہے مگر اس کو ہر وقت کسي بات کي کمي محسوس ہوتي ہے، کچھ عرصہ پہلے ميں نے اپنے آپ کو زندگي کے ايک ايسے موڑ پر پايا، مجھ کو نا تو تلم نفسيات پر اعتبار ہے اور نہ نفسيات کے ماہروں پر بھروسہ ہے، اس لئيے ميں نے ماہر نفسيات کے پاس جانا گوارا نہيں کيا مگر پيسے جيسے وقت گزرا ميري ياسيت نے گہرائي اختيار کرلي، ميں نے سوچا کہ اگر ميں نے اس کا حل جلد تلاش کيا تو ميں شايد اس ياسيت کو برداشت نا کرپائوں، ميں نے ميري دوست سہانہ اس بات کا ذکر کيا، سہانہ اس بات کو سن کر ہنستے ہنستے دوہري ہوگئي تم الو ہو تم پاگل ہو، تم اباجان کے پاس کيوں نہيں جاتے؟ تم الو، تم پاگل ہو، سہانہ کا تکيہ کلام بن چکے ہيں، وہ مجھے پاگل کہتي ہے اور ميں بھي اس کو پاگلوں کي سردار کہتا ہوں۔
ہاں کہتي تو سچ ہے، يہ ميري پاگلوں کي سردار ہے، ٹھيک تو ہے  ميں شايد الو ہي ہوں، ميں نے خود سے کيوں نہيں سوچا؟ وہ اب مجھے بے وقوف بھي کہے گي، ميں نے ماں کو ٹيليفون کر اور اپني پريشانيوں کا ذکر کيا، مان نے بھي يہ کہا بيٹے تم الو سے کيوں چھپاتے ہو؟ ميں نے ہفتہ کو ماں کے ہاں جانے کا پروگرام بنايا۔
اگلا صفحہ (1) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 7 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu