Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | سيد تفسير احمد
مدو جزر
مشرق ميں آسمان قرمزي ہوچکا تھا، چھ بجے اور ميں نے آخري پرچہ کھولا اس دفعہ سات الفاظ تھے، ميں نے ان کو پڑھا اور دھيرے دھيرے سمندر کي طرف چلا، جب ميں گلي ريت پر پہنچا تو ميں نے روک کر آخري نصحت کو پھر سے پڑھا، اپني پريشانيوں کو ريت پر لکھ دو، ميں نے پرچہ کو ہوا ميں اڑانے کيلئے لکھتا گيا، آنکھوں سے ميرے آنسوئوں کي ايک دھار بن گئي، جب لکھنے کو کچھ نہ رہا ميں نے کھڑے ہو کر اپنا منہ گاڑي کي طرف کيا اور چلنے لگا دل نے کہا موڑ کر مت ديکھو، لہريں واپس آرہي ہيں، سمندر تمہارا دوست ہے، اور وہ تمہاري پريشانيوں کو خود ميں سمالے گا، ميں نےاپنے بچپن کے گھر کي طرف ديکھا، گھر شب برات کي طرح روشن تھا، اچانک سارے خوشيوں کے بلب بجھ گئے پھر جب بلب جلتے اور ايسا لگا جيسے کوئي پيام لکھ رہا ہو، ميں نےجلدي جلدي قدم بڑھائے، يہاں تک کے ميں ان کي طرف دوڑنے لگا، ميري سانسيں پھول گئي۔
مجھے روشني کے نيچے گيلري ميں تين سايہ کھڑے نظر آرہے ہيں، اب ميں اتنا قريب تھا کہ پڑھ سکوں، تيري خوشي کيلئے ميں اپني ساري خوشياں نثار کرتي ہوں، بيٹا، ماں نے لکھا تھا، ميں آپ کي خوشي کيلئے اپني جان دے دوں، دوسري سطر پر لکھا تھا، ميرے آنسو خوشي سے بہنے لگے، ميں نے جلدي جلدي قدم گاڑي کي طرف بڑھائے تاکہ ميري خوشیوں ميں مل جائوں، گاڑي کے پاس ايک دوسري گاڑي کھڑي تھي اور کوئي ميري طرف پيٹھ کيے پيام کو پڑھ رہا تھا، ميں جب  اس سائے کے پاس پہنچا تو سائے نے مڑکر اپنے لمبے بازو ميري گردن ميں ڈال دئے، اور دھيرے سے کہا، تم الو ہو، تم گدھے اور اب ميں جانتي ہو کے تم بے وقوف بھي ہو، اور سايہ کے آنسو بہنے لگے، ميں نے آنسو کو خوشي سے پي ليا، دور کہيں ايک نغمہ بج رہا تھا۔۔۔۔۔نہ جدا ہوں گے ہم سبھي خوشي سبھي غم۔
اگلا صفحہ (10) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu