Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | سيد تفسير احمد
مدو جزر
سمندر مجھ پر غصہ تھا، اس آواز ميں گرج تھي اور گرج سے ميرے کان بہرے ہورہے تھے، ميں سوچا کيا اس شور ميں دوسري آوزيں کھوگئي ہيں؟ ہوا سے ريت کي اڑنے کي آواز اور ہوا کي گھاس سے سرگوشياں، کيا ميں ان آوازون کو بھي پہچان سکتا ہوں؟
کبھي غم، کبھي خوش، کيوں؟ ايک انسان خود کو تلاش ميں نکلتا ہے اور غم اور خوشي کا حل دريافت کرليتا ہے۔
زندگي ميں بعض دفعہ اايسے بھي مواقع آتے ہيں کہ انسان پر ياسيت طاري ہوجاتي ہے اور وہ نہ ياسيت کو سمجھ پاتا ہے اور نہ ہي اس کاظہار کرسکتا ہے مگر اس کو ہر وقت کسي بات کي کمي محسوس ہوتي ہے، کچھ عرصہ پہلے ميں نے اپنے آپ کو زندگي کے ايک ايسے موڑ پر پايا، مجھ کو نا تو تلم نفسيات پر اعتبار ہے اور نہ نفسيات کے ماہروں پر بھروسہ ہے،ميرے والدين کا گھر سمندر کے پاس ہے، ہفتہ کے دن گاڑي نکالي اور ريڈيو آن کيا، تو يہ گانا بج رہا تھا۔
ميرے سانسوں ميں ہے تو سمايا
ميرا جيون تو ہے تيرا سايہ
تير پوجا کروں ميں ہر دم
يہ تيرا کرم کبھي خوشي کبھي غم

نہ جدا ہوں گے ہم سبھي خوشي سبھي غم

صبح شام چرنوں ميں دئيے ہم جلائيں
ديکھيں جہاں بھي ديکھيں تم ہو کو پائيں
ان لبوں پہ تيرا بس تيرا نام ہو
پيار دل سے کبھي بھي نہ ہو کم

نہ جدا ہو گے ہم سبھي خوشي سبھي غم

جب پہنچا تو ماں ہميشہ کي طرح باورچي خانےميں تھيں، ميں نے ماں سے سوال کيا، ابا جان کے پاس اس کا حل ہے؟ ماں نے کہا بيٹا ميں تو يہ جانتي ہوں کہ اگر تو شادي کرلے تو سب ٹھيک ہوجائے گا، اس سے پہلے کہ ہم اس دنيا سے چل بسيں ہميں ہمارے پوتے اور پوتياں ديکھادے۔
ماں کي يہ رٹ اس وقت سے ہے جب ميں اٹھارہ سال کا تھا، ماں کے پاس صرف ہر پريشاني کا حل ہے، پيار و محبت شادي بيوي اور بچے، ميں نے آگے بڑھ کر ماں کا ماتھا چوما، ابا جان کہا ہيں؟ ماں نے پيار سے ميرے سر پر چت لگائي ميرے سامنے وہ بھال کہاں ہوں گے کتب خانے کے علاوہ۔
جب سے ميں برآمدہ سے گزرا تو ايک کمرے سے زبدست قہقہ کي آواز آئي، ہاں ميں تو بھول گيا کہ ميري ايک بہن جس کا نام ياسمين ہے، ميں ياسمين کو خوابوں کي شہزادي کہتا ہوں، وہ ہر وقت نيٹ پر ہوتي ہے اور لڑکوں سے گپ لڑاتي ہے، مجھے اس بات کا يقين ہے کہ ياسمين کي بے باکي اور لطف آميز باتوں کي وجہ سے نيٹ پر ہر لڑکا اسکا پروانہ ہوگا۔

اگلا صفحہ (2) پچھلا صحفہ
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu