Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | وقار مسعود خان
فيصلے
اسے جاندوروں خاص طور سے بے حس انسانوں سے بے حد نفرت تھي۔ اس نفرت کے دائرے کا آخري شکار سردار رزاق جان بنا جو کہ داتا دربار پر نزر نياز چڑھانے آيا تھا۔ اپنے ہي مير جعفر صفت دوستوں کي مخبري سے وہ پکڑا گيا اور اسے قتل کے جرم ميں پھانسي کي سزا سنائي گئي۔ اسي ليے آج چوبيس تاريخ تھي۔ آج بابر کو پھانسي ہوني تھي۔ دشوار گزار راستے کا اختتام ہونا تھا۔

زندگي کسے کہتے ہيں۔ اس لفظ کو بہتر انداز سے سمجھنا يا اس کي گہرائي ميں اتر کر حقائق کو جاننا بابر کے لئے آسان نہ تھا۔اس وقت وہ بمشکل تيرہ سال کا تھا۔ آٹھويں جماعت کا طالب علم جس کو ہنسنے کھيلنے اور شرارتوں کے علاوہ کچھ نہیں سوجھنا ،زيست جيسے فلسفانہ اور سنجيدہ موضوع پر کچے دماغ کي مشينري کو حرکت ميں کيوں لاتا۔

لازما اسکے سلسلہ حيات کي شاہراہ پر کوئي ايسي اونچ نيچ ہوئي ہوگي جس کي وجہ سے وہ پتنگيں اڑانے اور کنچے کھيلنے کي عمر سے بے نياز ہو کر کائنات میں مقصد حيات کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوا۔وہ پڑھائي ميں طاق تھا۔ کرکٹ بھي نہايت عمدہ طريقے سے کھيل ليتا تھا۔ اور گھر سے باہر کھيلنے کودنے کا يہي وقت اس کے لئے کل مسرت کا سامان تھا۔ جيسے ہي وہ گھر کي چوکھٹ پر قدم رکھتا ،آواز آجاتي بدذات لڑکے پھر ان کتے کے پلوں کے ساتھ کھيلنے گيا تھا۔ کتني دفعہ سمجھايا ہے کہ اکرم خان کے بچوں کے منہ نہ لگا کر تجھے الي اور کائي کي طرح باسي کر چھوڑيں گے مگر تو ہے کہ پھر ان کي گلي کي طرف منہ کر کے اونٹ کي طرح دوڑ ا چلا جاتا ہے ،تيرا باپ آنے والا ہے جا کر بازار سے دہي لے کر آ، ميرے تو نصيب پھوٹے جو اس جہنم ميں قدم دکھ ديئے۔ ايک شوہر اور ايک ہي بيٹا دونو نکھٹو۔ ايک شام کو وہ رياضي سے سوال حل کر رہا تھا۔ کمرے ميں بجنے والے دھيمے دھيمے ميوزک کے زير اثر اس کا قلم رواني سے چل رہا تھا کہ ساتھ والے کمرے میں۔

اگلا صفحہ (2) پچھلہ صفحہ
Please use the forum for any questions!
This page has 7 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu