Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | وقار مسعود خان
مردے
کاکا ميں اس واہيات نوکري سے عاجز آچکا ہوں کل ہي تو بڑے ابو کہہ رہے تھے، رامو يہ نوکري چھوڑ دے سارا دن مردوں کے درميان رہتا ہے ، خوب بھي مردوں جيسا ہو گيا ہے۔ ہنستا ہے نہ روتا ہے بس پتھر کے بت کي طرح ہر ايرے غيرے کي اناپ شناپ سنتا رہتا ہے، کبھي ديکھا ہے جود کو آئينے ميں ۔ ان کمبخت مردوں نے لال چہرے سے ہنسي نچوڑ کر رکھي دي ہے۔ اور کاکا ٹھيک ہي تو کہتے ہين بڑے بابو جي جب بھي مردہ خانے ميں کوئي نيا مردہ لايا جاتا ہے تو ايسا لگتا ہے کسي نے ميرے  جسم ميں کيل سا ٹھونک دي اہے۔ کسي مردے کو چيک کرنے کے لئے اس کا خانہ کھولتا ہوں تو وہ زبردستي ميرے جسم مين گھسنے کي کوشس کرتا ہے۔ ان گندي گندي لاشوں کي سڑانگ کي وجہ سے ميرے انگ انگ سے بدبو کے بھبھوکے اڑ رہے ہيں۔وہ مردود مرحوم تو مزے سے درازوں ميں پڑے سو رہے ہيں اور مير اجينا محال کر رکھا ھے۔ لقمہ منہ میں ڈالنے لگتا ہوں تو خنزير کي طرح منہ کھولے، لال لال زبانيں نکالے دوڑے چلے آتے ہيں۔کل صبح میں نہا رہا تھا تو ميرے ارد گرد ناچنے لگے ، ذرا سي حيا نہيں آئي۔ خود انہوں نے پاجامے پہن رکھے تھے اور مجھے ايسے ديدے پھاڑ پھاڑ کر ديکھ رہے تھے۔

جيسے میں کالابھجن رامو نہ ہوا، بالي وڈ کي کوئي حسينہ ہو گئي جو مست نشيلي صبح ميں گنگا کنارے اشنان کے مزے لوٹ رہي ہو۔اور کاکا ميں کہين جات اہوں تو قافلہ بنا کر ميرے پيچھے ٹرين کے ڈبوں کے طرح چھک چھک کر تے چلے آتے ہيں۔ ميں کل ہي انسپکٹر صاحب سے کہے ديتا ہوں کہ يہ جلي سڑي نوکري مجھے نہيں کرني ہے ،آگے جو ہوا سو ديکھا جائے گا۔ آخري دن رامو نے ہر مردے کا دراز کھول کھول کر ان کو زبان ڑائي ، زور زور سے بد مست قہقہے لگائے اور سب مردوں کا منہ دراز سے باہر نکال کر اک الوداعي تقرير کرنے لگا، مگر مچھ کے آنسو بہانے لگا۔ کيا ديکھتا ہے کہ تمام مردے ايک ايک کر کے اپنے اپنے درازوں سے مينڈک کي طرح اچھل کر باہر نکلے اور پھدک پھدک کر اس کے گرد جمع ہونے لگے ،چند مردے اس کے پاؤں ميں پڑ گئے وہ بدک کر پيچھے ہٹا، مردوں سے آمنا سامنا ہونا۔۔۔۔۔

اگلا صفحہ (1) صفحہ اول
Please use the forum for any questions!
This page has 7 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu