Download Urdu Font ipaki.com
News Islam Pakwan Urdu Adab Women Children
<


  اردوادب | آپ کے مضامين | وقار مسعود خان
نسل در نسل
نارنگ پور شہر سے کچھ کلو ميٹر دور چند ہزار نفوس پر مشتمل اک سر سبز گاؤں تھا۔ سائيں دين محمد، مولوي شاہ محمود، افضل حکيم اور نمبردار علاقے کے گنے چنے معزز افراد ميں شمار کئے جاتے تھے۔ گاؤں اينٹوں کي اک نا ہموار سڑک کے ذريعے شہر جانے والي شاہراہ سے ملحق تھا۔ گاؤں کي سڑک کے دونوں طرف لہلہاتے کھيت پھيلے ہوئے تھے۔اک کچا نالہ سڑک کے ہمراہ دور تک بہتا چلا جاتا تھا۔جسکا پاني بيک وقت کپڑے دھونے، ڈھورڈنگروں کي پياس بجھانے اور کھيتوں کو سيراب کرنے کے کام آتا تھا۔ اپنے اپنے موسموں ميں گندم، باجرے کي فصلوں کے سنہرے خوشے تازہ ہوا میں جھوم جھوم گاتے تھے۔ کھيتوں کے درميان کہيں کہيں کچے پکے مکانات بنے ہوئے تھے۔ جن ميں سے چند ميں ٹيوب ويل اور ہٹ لگے تھے۔ آبادي شروع ہونے سے پہلے سائيں کا ڈيرہ آتا تھا۔ جہاں روزانہ غروب آفتاب کے بعد ہاري لوگ مل بيٹھ کر دکھ بانٹا کرتے تھے۔حقے گڑ گڑايا کرتے تھے او رکبھي کبھي شراب ، شباب کي محفليں بھي جم جايا کرتي تھيں۔ انہیں ميں سے ايک گلي کي نکڑ پر مسجد تھي۔ جس میں مولوي شاہ محمود صبح سے شام تک نيم کي چھڑي سے بچوں کي کھال ادھيڑ تا رہتا۔ گلي کے آخر ميں اينٹوں سے بنا اک مکان تھا۔ جس کي عقبي ديوار کے ساتھ بندھي دو بھينسيں صبح سے شام تک جگالي کرتي رہتيں۔ اور شام ڈھلے دودھ کے کٹورے بھرديتيں۔مکان کے مقابل سامنے گاؤں کا قبرستان تھا۔

ارد گرد فصليں اگي ہوئي تھيں۔يہ مکان نورے کا تھاجس میں وہ اپني ماں ، بے بے کے ساتھ سالوں سے رہ رہا تھا۔نورا کوئي آٹھ سال کا ہوگا جب اس کا باپ دنيا سے روٹھ کر سامنے والے قبرستان ميں جا سويا۔ ماں نے زرد موسموں اور سردزمانوں کے ستم سبہ سبہ کر نورے کو اس قابل بنايا تھا کہ آج وہ ايک کريانے کي دوکان کا مالک تھا۔ چار بہاريں گزرنے کو آئي تھيں۔ نورا پاور والے گاؤں سے نندني کو بياہ کر لايا تھا۔ نندني کے آنے کي وجہ سے بے بے ہو ہاتھ بٹانے والا اک فرد ميسر آ گيا اور وہ دنيا کے جھميلوں سے بے نياز ہو کر ياد اللہ ميں مشغول ہوگئي۔ دن رات سبگ رفتاري سے اپنے اپنے راستوں پر گامزن تھے۔ مگر ان راستوں کي منزل جن کا انتظار نورا اور نندني ہر نويں مہينے کرتے تھے ۔ ابھي ان کو نہ مل سکي تھي۔ ابھي تک نندني کي گود سوني تھي۔ بے بے بہت ضعيف الاعتقاد واقع ہوئي تھي، اس کا ماننا تھا کہ اللہ کے نيک بندوں کے توسط سے انسان خدا سے چھيڑ پھاڑ کر مانگ سکتا ہے۔

اگلا صفحہ (١) صفحہ اول
Please use the forum for any questions!
This page has 2 comments. View/Add comments.
New Page 1 iPaki News Jobs at  Ipaki.com iPaki Classifieds iPaki Music iPaki Forum iPaki Yellow Pages Ecards iPaki Urdu