|
ہينڈز اپ۔۔خبر دار اگر کوئي حرکت کي تو۔۔بولو جان پياري ہے تمہيں؟
ہاں ہے پياري؟ تو پھر ہينڈز ڈاؤن آنکھيں بند کر کے ہاتھ پيچھے باندھ لو اس کے علاوہ
بدن ميں جنبش نہيں ہوني چاہئيے۔ اس نے خاموشي سے ہاتھ
پيچھے باندھ لئے۔ ۔۔شاباش اب سچ سچ بتاؤ ۔۔مجھ سے کتنا پيار کرتے ہو۔۔جھوٹ بولنے کي
کوشش مت کرنا ورنہ فقرہ اھورا چھوڑ ديا گيا۔
زياد نے دونوں بازو کھول کر دائيں بائيں پھيلا ديئے اور منہ
پھاڑ کر بولا اتنا اتنا پيار کرتا ہوں۔
ہاتھ پيچھے ہي باندھے رکھو جاہل کيا مرنے کا ارادہ ہے؟
ہاں تمہارے ہاتھوں ہي مرنے کا ارادہ ہے۔ ميٹھے ميٹھے ہاتھوں ميٹھي ميٹھي موت۔۔
شٹ اب وہ چلائي فري ہو جاؤ اور منہ بسور کر بيڈ پر جا کے بيٹھ گئي۔
وہ دونوں ايک دوسرے کي جان ہي تو تھے ۔زياد اور قنديل کي جان ايک دوسرے کے جسم میں
بسي تھي۔ اور زيادہ کو اپني جان پياري کيوں نہ ہوتي۔ اسي وجہ سے اسے چارو نا چار
قنديل کا ہر حکم بلا چوں چراں ماننا پڑتا تھا۔ قنديل زياد کے ماموں کي بيٹي تھي۔
قنديل نے بچپن سے اب تک ہر سانس اسي |