روشن ہے دل کا ننھا سا اميد کا ديا
دل ہے مگر جلتا ہوا اميد کا دياآندھي ميں ظلم کي مرے يرو تمام
رات
ہم نے جلا کے رکھ ديا اميد کا ديا
لکھيں گے ہم ہميشہ ہي حق بات طے ہوا
بن جائے گا يہ حوصلہ اميد کا ديا
خوف ہوا نہ روکے گا جلنے سے اب اسے
جلتا رہے گا ديکھنا اميد کا ديا
عاکف کي يہ دعا ہے کہ جلتا رہے سدا
يہ آرزو کا آس کا اميد کا ديا |