حمايت علي شاعر:
عديل زيدي کا تعلق پاکستان کے ايک علمي و ادبي خانندان سے ہے۔ ان
کے والد محترم پروفيسر اختر زيدي ميرے بزرگ دوستوں ميں سے تھے۔وہ
گورنمنٹ کالج شکار پور سندھ ميں برسوں"تاريخ"کے
استاد رہے۔اس موضوع پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا۔وہ مذہب اور
انسان کي ہم رشتگي پر بھي گہري نظر رکھتے تھے اور بالخصوص اسلام کي
ہمہ گير وسعتيں ،امکانات کي حد تک ان کے ابعاد فکر ميں آباد
تھيں۔ظاہر ہے اس کا فيضان ان کي اولاد تک بھي پہنچا۔
ان کے
صاحبزادوں ميں سعيد اختر زيدي، ڈاکٹر عروج اختر زيدي، جاويد زيدي
اور عديل زيدي آج کل امريکہ ميں مقيم ہيں اور ان ميں آخر
الذکر تينوں يہاں کے شعراء ميں ايک نماياں مقام رکھتے ہيں۔مشہور
شاعر مصطفي زيدي سابق تيغ الہ آبادي بھي اسي خاندان سے تعلق رکھتے
تھے اور ہمارے عہد کے ايک بے مثال شاعر تھے۔ |