ان عقيدوں کے نصب کے نام کے
ختم ہون جھگڑے يہ صبح و شام کےيہ ملوکيت يہ سب دہشت گردي
اور سب جھنڈے تلے اسلام کے
بے اثر ہيں ان پہ سب اسم و سہر
وہ جو عاشق ہيں تمہارے نام کے
کيا تماشہ ہے، سر آغاز ہي
منتظر بيٹھے ہيں سب انجام کے
زندگي بھر بس تک ودوہي رہي
کاش دن آجائيں اب آرام کے
کون ہے جو سچ کو اپنائے عديل
کوئي تو اٹھے جگر کو تھام کے
8فروري2004ء |