ميرا نام سيد عادل حسين ہے۔
عادل حسين عادل کے نام سے شاعري کرتا ہوں۔ عادل ميرا تخلص بھي
ہے۔ميري پيدائش اگست کي 3تاريخ ہے۔ اس طرح ميرا ستارہ اسد بنتا
ہے، ميري تعليمي قابليت انٹر ہے اور ايم اے کي تياري ميں ہوں۔مجھے
لکھنے کا شوق اس وقت ہوا جب ميں ميٹرک ميں تھا۔
پہلي بار ميں نے رسالہ اسلام عليکم پاکستان ميں 1996ميں آغاز کيا۔اسکے چند دنوں کے بعد روزنامہ آغاز ميں پہلي
بار اپني قسمت آزمانے کا قصد کيا اور ايک غزل مقابلے کے لئے بھيج
دي، اللہ کي مہر باني سے نہ صرف يہ کے ميري وہ غزل شائع
ہوئي بلکے اول نمبر قرار پائي، جس نے مجھے حوصلہ ديا اور ميں مستقل
مزاجي سے ادب کے آداب کو سمجھنے اور خود کو آزمانے لگا۔
انٹر نيٹ پر اپنے دوستوں کے مشورے سے ابتدا کي مگر مصروفيت کي
وجہ سے صرف ايک غزل،اجڑ گئي ميرے دل کي دنيا، کے بعد کوئي اور
تحرير نہ آسکي، ليکن iPaki.Com پر
مطالعہ جاري رہا جس کي صداقت يہ ہے کے ميرا تعارف آپ کي نظروں سے
گزر رہا ہے
قارئين
syedadilhussainadil@yahoo.com کے زريعے مجھ سے خط و
کتابت کر سکتے ہيں۔ ميں iPaki.comکي
پوري ٹيم کے لئے آپ سب سے دعاؤں کي درخواست کروں گا، کيونکہ يہ نئي
سوچوں، نئے ذہنوں نئے قلمکار اور نئے ٹيلنٹ ابھارنے اور دنيا کے
سامنے لانے کا بے لوث ذريعہ ہے، اور ہم سب اس امر سے واقف ہيں کہ
جہاں سہولت ہوتي وہاں صلاحيت نہيں ہوتي اور جہاں صلاحيت ہوتي ہے
وہاں سہولت نہيں، مگر ميں سمجھتا ہوں کہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گردش ايام پر مت رو عادل۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وقت يکساں کبھي نہيں رہتا۔۔۔۔ |