|
اس طرح کا ئنات کو تسخير کروں گا
ميں تاج محل چاند پہ تعمير کروں گا
اس طرح مٹائوں گا ترے گھر کے اندھيرے
مٹي کے دئيے سے ہي ميں تنوير کروں گا
وہ خاک کہ جو خاک شفا ميرے لئيے ہے
اس خاک کو تيرے لئيے اکيسر کروں گا
اک تيرے لئيے خود کو ميں نيلام کروں گا
يہ لعل و جواہر تيري تقدير کروں گا
حيرت سے جسے ديکھے گي دنيا کبھي امجد
اک ايسي عمارت بھي ميں تعمير کروں گا |