کبھي تو آب و دانہ ڈھونڈھتے ہيں
کبھي پنچھي ،ٹھکانا ڈھونڈھتے ہيںزمانے،نے بدل ڈالا ہے جس کو
وہي موسم سہانا ڈھونڈھتے ہيں
زميں سے لوگ اب اکتا گئے ہيں
فضائوں ميں ٹھکانا ڈھونڈھتے ہيں
تمہاري قربتوں کا حال يہ ہے !
بچھڑنے کا بہانہ ڈھونڈھتے ہيں
انہيں پرواز کي خواہش ہے امجد
مگر ہم آشيانہ ڈھونڈھتے ہيں |