|
وہ ہي غم وہي ہي دکھ رفاقت کے بعد
محبت سے پہلے محبت کے بعد
جو سجدے ميں تن سے جدا ہوگا سر
ملے گا وہ رتبہ شہادت کے بعد
جہاں سے اڑے تھے، وہيں آگئے
پرندے سبھي اک مسافت کے بعد
نئي ايک الجھن نيا ايک غم
نئي اک مصيبت، مصيبت کے بعد
وہي امتحان ہيں وہي مرحلے
قيامت سے پہلے قيامت کے بعد
محبت کا انجام کيا خوب ہے
وہي برف لمحے حرارت کے بعد
|