پہاڑ، دشت اور صحرا شام کے وقت
کتنے ہوتے ہيں تنہاشام کے وقتسورج، ڈوبتا چلا گيا شام کے وقت
دريابھي خاموش رہا شام کے وقت
اپني جو حالت ہے سب جانتے ہيں
پتا پتا بوٹا بوٹا شام کے وقت
دن بھر لوگ آتے رہے جاتے رہے
پاس کوئي نہ رہا شام کے وقت
اک دن خود سے دور ہو جائے گا
ديکھا نہ کر آئينہ شام کے وقت
نہ ملا جس کو کام کوئي دن بھر
گھر اپنے وہ بھي چلا شام کے وقت
پوچھا جو کسي نے مقام بندگي
ياد آيا قالو بلي شام کے وقت
سارا گھر ہو گيا ہے روشن روشن
دل ميرا اتنا جلا شام کے وقت
کھل گئے جتنے در تھے آسمانوں ميں
منظور ہوي اپني دعا شام کے وقت |