|
|
| غزل |
اے رحمن
يہ کيسي محبت ہے تيري؟
کيوں اتني محبت ہے مجھ سے؟
مجھ ميں تو کچھ بھي خاص نہيں
ہوتے ہيں بہت سے پارسا
ايسي بھي کوئي بات نہيں
نہ جبيں پہ نفش سجدہ ريزي کا
اور نيکي بھي کوئي پاس نہيں
پھر کيوں مجھ کو ديا؟
اور اتنا ديا
اتني تو ميري اوقات نہيں
کيوں اتني چاہت ہے مجھ سے؟
کيوں نظر کرم پھر کرتے ہو؟
جب لب پہ دعا بھي خاص نہيں؟
کيوں دے ديتے ہو سب کچھ وہ؟
جو ذہن ميں بھي آجاتا ہے
جو قابل معافي ہو ميري
ايسي بھي کوئي خطا نہيں
ہيں سب سے الگ گناہ ميرے
اور سب سے بڑھ کر بد کاري
ميں منکر ہوں ميں مشرک ہوں
پھر اتنا رحم کيوں کرتے ہو؟
کيوں رحمت ميں لے رکھا ہے؟
کيوں اتنا کرم پھر کرتے ہو؟
کبھي مجھ کو بھي کوئي سزا ملے
ہے ايسي بھي کيا بات مجھ ميں
کيوں اتني محبت ہے مجھ سے؟ |
|
 |