|
نگاہيں
ہيں بات کرتي ہيں
زباں جب چپ ہوجاتي ہے
نگاہيں
بات کرتي ہيں
وہ ساري بات کہتي ہيں
جو لب
پہ آہي نہيں سکتي
وہ سارے گيت گاتي ہیں
جو ہونٹ
گا نہيں سکتے
وہ سب لمحے دھراتي ہيں
جو ہم دھرا نہيں سکتے
نگاہيں بات کرتي ہيں
وہ سارے درد سناتي ہيں
جو دل ميں اٹھتے رہتے ہيں
وہ سارے زخم دکھاتي ہيں
نظر جو آنہيں سکتے
وہ سارے غم سناتي ہيں
جو برسوں تک اٹھائے ہيں
نگاہيں بات کرتي ہيں
وہ سارے راز کہتي ہيں
جنہيں دل نے اٹھا يا ہے
وہ سب اقرار کرتي ہيں
زباں جو
کر نہيں سکتي
کبھي آکر تو سنو تم
نگاہيں
بات کرتي ہيں |