رات تھي وہ تھي میں تھا اور چاندني
خامشي تھي وہ تھي ميں تھا اور چاندنياسکے بھي لب خاموش تھے ميرے بھي لب
خاموش تھے
بس دل دھڑک رہے تھے بول رہي تھي چاندني
وہ بھي تھي لڑکپن ميں اپنے ہي بانکپن ميں
جوگي بنا تھا ميں اور جو بن پہ چاندني
ديکھا جائے تو ہم دونوں ہي تھے باوفا
جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ وجہ تھي چاندني
پھولوں کے کنج ميں ملنے آئي تھي جس گھڑي وہ
کلياں تھيں محو حيرت مدہوش چاندني
وہ تھي سراپا الفت شرم و حيا کا پيکر
ماتھے پہ چاند تھا اور نظريں تھيں چاندني |