يہ بات سمجھ ميں آئي نہيں
اور امي نے سمجھائي نہيں
آپا بھي پکاتي ہيں حلوہ
وہ آخر کيوں حلوائي نہيں
يہ بات سمجھ ميں آئي نہيں
ناني کے مياں جب نانا ہيں
دادي کے مياں جب دادا ہيں
پھر اک دن آپا سے پوچھا
باجي کے مياں کيا باجا ہيں
وہ ہنس ہنس کر يہ کہنے لگيں
نہیں نہيں يوں بھائي نہيں
يہ بات سمجھ ميں آئي نہيں
جب نيا مہينہ آتا ہے
بجلي کا بل آجاتا ہے
حالانکہ بادل بيچارہ
يہ بجلي مفت لٹاتا ہے
پھر ہم نے بھي کيوں اپنے گھر
بادل کي بجلي لگوائي نہيں
يہ بات سمجھ ميں آئي نہيں
گر بلي شير کي خالہ ہے
پھر ہم نے اسے کيوں پالا ہے
کيا شير بہت نالائق ہے
خالا کا مار نکالا ہے
يا جنگل کے راجا کے ہاں
ملتي دودھ ملائي نہيں
يہ بات سمجھ ميں آئي نہيں
کيوں لمبے بال ہيں بھالوکے
کيوں اس کي ٹنڈ کرائي نہيں
کيا وہ بھي گندا بچہ ہے
يا اس کے ابو بھائي نہيں
يہ بات سمجھ ميں آئي نہيں |