|
اب تو اک خواب نظر آتے ہيں سارے موسم
درد کي دھول ميں لپٹتے ہيں ہمارے موسم
راہ تکتي تھيں کبھي، جن کي ہماري آنکھيں
کيا ہوئے، ہم ہي کہو آج وہ پيارے موسم
يہ مناظر بھي مري آنکھ نے اکثر ديکھے
ہار کر جيتت گئے، جيت کےہارے موسم
ميں ہر اک حال ميں مشکور رہا ہوں تيرا
جس طرح سے بھي گزر پائے گزارے موسم
ميں کسي درد کے موس ميں ضيا زندہ ہوں
ميري دنيا سے بہت دور ہيں پيارے موسم |