|
اپنے آنچل کي چاہتيں مجھ کو
کون دے گا محبتيں مجھ کو
زندگي تيري رہ گزاروں ميں
کب مليں گي رفاقتيں مجھ کو
تلخيوں سے بھرے ہيں روز و شب
راحتوں سے ہيں وحشتيں مجھ کو
چاہتوں کو سنبھال کر رکھو
ہيں ابھي راس نفرتيں مجھ کو
جو ضيا چاہتوں سے روشن تھيں
کون دے گا وہ ساعتيں مجھ کو |