بچھڑ چکے ہين جو پيار ے ، تلاش کرتا ہوں
اداس رت ميں سہارے ، تلاش کرتا ہوںبکھرنے والے مري جستجو کا حصہ
ہيں
جو ٹوٹتے ہيں وہ تارے تلاش کرتا ہوں
بڑے ہي پيار سے تم نے کبھي جو لکھے تھے
وہ سب خطوط تمہارے ،تلاش کرتا ہوں
جو ايک شام اسي راہ گزر پہ بچھڑا تھا
ميں اس کو دھوپ کنارے تلاش کرتا ہوں
ميں کتنا سادہ ہوں دور خزاں ميں بھي اکثر
بہار، رت کے نظارے تلاش کرتا ہوں |