چاہتوں کا آج تک ميں نے صلہ پايا نہيں
کيوں پريشان ہو کسي نے آج تک پوچھا نہيںدھڑکنوں کے ساتھ دھڑکا
نام جس کا ہر گھڑي
آج يہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنا نہيں
اس طرف تو بادلوں کے کاروں پر اس طرف
دھوپ ميں جلتے ہوؤں پر ايک بھي ٹکڑا نہيں
وقت ہي اب تو کرے گا فيصلہ اس بات کا
تو مجھے سمجھا نہيں يا مين تجھے سمجھا نہيں
چير کر دل بھي دکھانے سے اسے کيا فائدہ
ميرے جذبوں کو ضياء جو آج تک سمجھا نہيں |