|
|
| حمد باري تعالي قادر مطلق |
ہر اک جہاں
تيري سلطنت ميں شامل ہے
ہر ايک چيز
فقط تيرے اختيار ميں ہے
تيري ہي ذات ہے
مرکز ہر اک تجلي کي
يہ چاند اور ستارے
يہ آسمان و زمين
ترے ہي حکم سے
گردش ميں ہيں ميرے مالک
ترے ہي ذکر ميں
سر شار ہيں يہ سبزہ زار
تيرے ہي حکم سے
ملتي ہے ہر خزاں کو بہار
تو اپنے چاہنے والوں کي بات سنتا ہے
تو سب کي جھولياں رحمت سے اپني بھرتا ہے
تري ہي ذات ہے ہر ايک چيز پر قادر
تو لاشريک ہے، تيرا کوئي شريک نہيں |
|
 |