کر مکمل اسے ضروري ہے
يہ کہاني ابھي ادھوري ہےخون مجنوں بہا رہے ہيں پر
اب نہ ليلي ہے اور نہ چوري ہے
اس لئے کامياب ہے وہ شخص
کام اس کا تو جي حضوري ہے
ہر مسافت کي ايک منزل ہے
يہ مسافت ابھي ادھوري ہے
دوريوں ميں بھي قربتيں ہيں ضيا
قربتوں ميں بھي ايک دوري ہے |