|
کيا بتائوں کہ کس نگر ميں ہوں
ميں مسلسل کسي سفر ميں ہوں
تيري منزل تجھے مبارک ہو
ميں مسافر ہوں رہ گزر ميں ہوں
دل ميں خواہش اڑان کي ليکن
قيد اپنے ہي بال وپر ميں ہوں
ميں ہوں تنہا يہ اک حقيقت ہے
يہ الگ بات ہے کہ گھر ميں ہوں
جس ميں رہنا، ضياء مقدر ہے
ميں ابھي تک اسي بھنور ميں ہوں |