کسي اپنے کے ہيں يا اجنبي کے
دئيے کي لو ميں ہيں آنسو کسي کےيہ جگنو، چاند، سورج اور ستارے
حقيقت ميں ہيں دشمن تيرگي کے
مسافر جو سفر ميں مر گيا تھا
مري آنکھوں ميں ہيں آنسو اسي کے
دکھائوگر نظر آتے ہيں تم کو
کہيں آثار امن و آتشي کے
ضياء واعظ کو ميں کيسے بتائوں
تقاضے اور ہيں، کچھ بندگي کے |