لفظ اڑ جائيں گے خالي حاشيے رہ جائيں گے
وقت کے کورے ورق پر زاويے رہ جائيں گےايک دن يہ صورتيں بھي چھوڑ
جائيں گي انہيں
ايک دن خالي تمہارے آئينے رہ جائيں گے
ہم چلے جائيں گے، يہ معلوم ہے ہم کو مگر
ہم نہيں ہوں گے، ہمارے تذکرے رہ جائيں گے
تو نکل جائے گا ميري زندگي سے ايک دن
زمين ميں يادوں کے ليکن سلسلے رہ جائيں گے
منزليں بن جائيں گي سب کا مقدر اسے ضياء
تا ابد تنہا مگر يہ راستے رہ جائيں گے |