|
يہ تم نے سچ کہا، سچا نہيں ہوں
ميں جھوٹا ہي سہي، تم سا نہيں ہوں
مري تنہائيوں سے دوستي ہے
ميں تنہا ہوں مگر تنہا نہيں ہوں
يہ سب رشتے حوالوں کيلئے ہيں
ہے ايسا کيوں، سمجھ پايا نہيں ہوں
وہ جو احباب تھے اچھے دنوں کے
نہ جانے کيوں انہيں بھولا نہيں ہوں
مسيحائي کا دعوي ہے، سبھي کو
مگر ہے کيوں ضيا سمجھا نہيں ہوں |