ہمارے پاس کيا ہے؟
سوائے رت جگوں کے
جو تمہاري چاہ کے روسن ديوں کے سنگہم نے بيتائے ہيں
بتاؤ اے طبيب جاں
فقط يونہي گنوائے ہيں؟
نہيں معلوم وہ لمحے
کہ جب ساري خدائي
خوب گہري نيند سوتي ہے
مگر کيوں کر ہماري آنکھ
ان لمحوں ميں روتي ہے
سنو ميرے مسيحا
ميري آنکھوں کا رونا
ميرے دل کا تمہاري چاہ ميں کھونا
ميرے ہمراہ تيري ياد کا ہونا
ہمارے پاس تو اب يہ خزانے ميں
افسردہ زندگي ميں رنگ بھرنے کے بہانے ہيں |