|
بلنديوں سے اترنا چاھتا ہوں
ميں اپنے ساتھ رہنا چاہتا ہوں
کيوں اس سنگدل دنيا کي محبتيں
کھينچتي ہيں مجھ کو
چوٹ کھا کر اب سنبھلنا چاہتا ہوں
ميں اپنےآپ ميں رہنا چاہتا ہوں
ميري سوچيں کنارہ مانگتي ہيں
ميں سمندر ہوں سمٹنا چاہتا ہوں
نہ جانے يہ کيسے ستيں اتري ہيں مجھ پر
کہ ميں خود سے الجھنا چاہتا ہوں
وہ مٹي جس میں خوشبوئيں ہيں ميري
اس سے کيوں ميں بچھڑنا چاہتا ہوں
يا اللہ ميري مدد فرما!
|