|
اندھيرے سے ہے ساتھ ميرا پريت نبھانے دو
سب مان سے چھپ جائےگا رات ہو جانے دو
ابھي تو بيٹھا ہوں تيري ياد کا آنچل اوڑھے
کچھ دير تو رکو کچھ تو ساتھ ہوجانے دو
ميں نے سوچا ہے بہت اس تھکنے سے پہلے
تيرا خواب ديکھنا ہے اب مجھے سوجانے دو
ہر درد کا علاج ہے تير اک ذات ميں
تو نہ پھر روکو مجھے بيمار ہوجانے دو
اتر آئو ميري سانسوں ميں خوشبو بن کر
تڑپتے دو ہر دم مجھے پاگل ہوجانے دو
نہ ديکھو ابتدا کيا ہے نہ سوچو انتہا کيا ہو
مجھ سے شروع کرو مجھ پر انتہا ہو جانے دو
ميرے لہجے ميں تم ہو ميرا حال تم خيال تم
اسي جرم پر مجھے درد ميں گرفتار ہوجانے دو
ديکھ ذرا کيا تمنا ميري تيرے در پر ہے آئي
ميرے جذبوں کو تم انتظار ہوجانے دو
|