|
پتا ہے کيا ہو تم ميرے لئي
دور سے آتي ہوئي گونج
کبھي رگوں ميں دوڑتي ہو ميري
ديکھنا چاہوں تو نظر آتي نہيں
کھونا چاہوں تو ہوش آتي نہيں
مجھے معلوم ہے کيا ہو تم ميرے لئيے
ہاں مقدس ہو حرم کي طرح
پاس ہو دھڑکوں کي طرح
ياد کي طرح چاند کي طرح
اميد کے جيسے خاموشي کي طرح
پھولوں پر تتليوں کي طرح
دل چيخ چيخ کر رہتا ہے
وقت کو گزر جانے دو
امر ہوجانے دو
بتائو کيا ہو تم ميرے لئيے
بتائو کب سے جانتي ہو مجھے
بولو کيا سوچتي ہو مجھے
کہہ دو وہ سب کچھ ہي مجھے
ملا نہيں جو قسمت ميں مجھے
کہنا ہے کچھ مجھے تم کو
جانا ہوں بس تم کو
سنتا بھي ہوں بس تم کو
کہتا بھي ہوں بس تم کو کہ
سب کچھ ہو تم ميرے لئيے
|