|
تيري ياد ميں دل راکھ ہوتا ہے
يون تو سب ہوتا ہے پر کب ہوتا ہے
کبھي تو تڑپے کبھي ہم اور کبھي ويراني
الفت ميں تماشا خوب ہوتا ہے
جل رہا ہے دل کيسے صحرا بن کر
نگاہ محبوب سے اندازہ خوب ہوتا ہے
بے بس کر کے ظالم کيوں تکتے ہو
تڑپتے کو ديکھنا نظارہ خوب ہوتا ہے؟
الجھنے دو مجھے اپني ياد کي بھول بھيليوں ميں
ہم بھي ديکھيں کہاں تک اسے گوارہ ہوتا ہے
|